24 اگست 2011 - 19:30

عراق میں ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں میں سات افراد مارے گئے ہیں۔

ابنا: ارنا کی روپورٹ کے مطابق عراقی پولیس نے بتایا کہ صوبہ الانبار کے شہر الرمادی پر ایک چیک پوسٹ بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں سات پولیس اہلکار مارے گئے۔اس دہشت گردانہ حملے میں چھ پولیس والے زخمی بھی ہوئے ہیں۔دارالحکومت بغداد کے علاقے زعفرانیہ میں بھی ایک حملہ ہوا جس میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔عراق کے مختلف شہروں میں حالیہ ہفتوں میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات میں سیکڑوں افراد مارے گئے ہیں۔باخبر تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کے جواز کے لئے عراق میں دہشت گردانہ واقعات کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔بغداد واشنگٹن معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو رواں سال کے آخر تک عراق سے واپس چلے جانا چاہئے لیکن امریکی حکام عراقی حکام پر دباؤ ڈال کر اپنی افواج کو عراق میں باقی رکھنا چاہتے ہیں۔............

/169